بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزہ مشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وفد کی سربراہی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کررہے ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے جس کے بعد 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔

تکنیکی مذاکرات میں پاکستان اصلاحات کے بارے وفد کو بریف کرے گا اور آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان معیشت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیےاپنا نقطہ نظر پیش کرے گا اور رعایتیں مانگے گا۔