بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس شیف بن گئے تاہم وہ گول روٹی نہ بناسکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ایک مشہور بلاگر کے ساتھ روٹی بنانے کی کوشش کی جس کے لیے انہوں نے آٹا بھی گوندھا، پیڑا بھی بنایا اور بیلا بھی۔

ان تمام کاموں کے بعد آخر میں بل گیٹس ٹیڑھی ہی سہی پر روٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
.@BillGates and I had a blast making Indian Roti together. I just got back from Bihar, India where I met wheat farmers whose yields have been increased thanks to new early sowing technologies and women from "Didi Ki Rasoi" canteens who shared their expertise in making Roti. pic.twitter.com/CAb86CgjR3
— Eitan Bernath (@EitanBernath) February 2, 2023
اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ صرف روزانہ سوپ گرم کرتے ہیں اور طویل وقت بعد کھانا پکا رہے ہیں۔
بل گیٹس کی اس کوشش کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔








