بھارت کی ریاست اتر پردیش میں نوجوان نے سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو کو شروع ہوئے 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ غازی آباد شہر کی پولیس 27 سالہ نوجوان کے گھر پہنچ گئی اور اسے روک لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر پولیس افسر نے بتایا ہے کہ ابھے شکلا نامی شخص کو حال ہی میں 90 ہزار کا نقصان ہوا تھا جس کے باعث اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
اتر پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دیر رات فیس بُک کی جانب سے ای میل کے ذریعے الرٹ موصول ہوا جس کے فوری بعد پولیس ٹیم کو ابھے شکلا کے گھر روانہ کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 27 سالہ نوجوان نے فیس بُک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کی تھی۔
In safer hands-On receiving a late night alert from @facebook, about a persons attempt to commit suicide, the social media centre of PHQ, sent his details to @ghaziabadpolice.
The local SHO swiftly reached the spot & rescued the youth & counselled him along with family members. pic.twitter.com/DJe3XWA0Sb— UP POLICE (@Uppolice) February 1, 2023








