بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باچا خان اور خان ولی خان کی سیاست عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے، محمد ایوب،مزمل شاہ ،حبیب یونس

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں اہالیان ریاض کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین باچا خان اور خان ولی خان کے سیاسی و سماجی کردار کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے انہیں بھرپور انداز سے خراج عقیدت پیش کیا.

دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اور کمیونٹی کے افراد شریک تھے.

اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ باچا خان اور خان ولی خان کی سیاست عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے یہی وجہ ہے کہ خدائی خدمت گار تحریک مقبول ہوئی اور آج عوامی نیشنل پارٹی انہی قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کے یکساں حقوق اور انکی فلاح کے لئے عملی سیاست کا حصہ ہے اور اے این پی شہدا کی جماعت ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے روشن خیال سیاسی اور جمہوری جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے.

تقریب میں پشاور میں خودکش حملے کی پرزور مذمت بھی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردی کی نئی لہر کو فوری طور پر روکا جائے اور پاکستان کی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے.

تقریب سے خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب،اے این پی سعودی عرب کے صدر سید مزمل شاہ، حبیب یونس،خالد اکرم رانا،سردار شعیب،عبدالمالک مجاہد، احسن عباسی،حفیظ خان، ملک منظور،اقبال ودود،سردار شعیب ،ممتاز خان سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا.