سری نگر(ممتاز نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماءاور جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیر پرسن محترمہ فریدہ بہن جی نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کوبھرپور طریقے سے منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پانچ فروری پاکستان میں کشمیریوں کے لئے ایک مثالی دن بن گیا ہے جب خیبر سے کراچی تک کشمیر پرپوری پاکستانی قوم ایک آواز بن کر کشمیریوں کے لئے سڑکوں پر نکلتی ہے ، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منانے سے کشمیریوں کو اس بات کا حوصلہ ملتا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے ،حریت رہنماءنے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منانے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، 5 فروری ایسا دن ہوتا ہے جس دن پوری پاکستانی قوم تمام اختلاف بھلا کر کشمیر پر یکجا ہو جاتی ہے پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمائت کر رہا ہے تاہم اس وقت کشمیر کی جو سنگین صورتحا ل ہے اس کے تناظر میں پاکستان کو کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری خاصکر اقوام متحدہ سے یہ دوٹوک بات کرنی چاہیے کہ بھارت کے عزائم خاصکر مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی کارروائیوں سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں اورمسئلہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیر سے جوہری جنگ کا خطرہ ہے،ان حالات میں عالمی برادری کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔ ،فریدہ بہن جی نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے ذریعے بھارت مقبوضہ علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت نے غیر کشمیریوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل بھی جاری کیا ہے، بھارت حلقہ بندیوں کو تبدیل کرکے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل کرکے مقبوضہ علاقے میں ہندو وزیر اعلیٰ لگانا چاہتا ہے۔ا ن حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے اور عالمی برادری پر دباو ڈالا جائے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے آگے آئے،فریدہ بہن جی نے خیبر سے کراچی تک یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پوری پاکستانی قوم کے علاوہ آزاد کشمیر کے عوام و حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کے اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہد ہر قیمت پر جاری رہے گی ،علاو ہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان شاخ کے رہنماءمنظور احمد ڈار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ فروری ایک روایت بن چکی ہے جب پوری پاکستانی قوم ایک زبان ہوکر کشمیر کے لئے متحد ہوجاتی ہے ،یہ اس بات کی دلیل ہے کہ پوری قوم قائد اعظم کے فرمان پر عمل پیرا ہوکر اپنی شہ رگ کو بچانے کے لئے ہمیشہ سے کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی ،اور کشمیری ایک بار پھرپاکستان اور آزاد کشمیر عوام اور حکومت کے بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکر گذار ہیں اور یہ عز م دہراتے ہیں کہ حصول آزادی تک ہر صورت جدوجہد جاری رہے گی۔۔
فریدہ بہن جی کا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کوبھرپور طریقے سے منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا اظہار تشکر








