بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری کی ملاقات،پاک سری لنکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کولمبو(ممتا زنیوز)وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری کے درمیان ملاقات کولمبو میں ہوئی۔ سری لنکا کے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہونے والی ملاقات میں پاک سری لنکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے علی صابری کو سری لنکا کی پلاٹینم جوبلی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حنا ربانی کھر اور سری لنکا کے وزیر خارجہ نے پاک سری لنکا دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت گی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان معیشت، سیاست اور تجارت سمیت دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ حنا ربانی کھر اور علی صابری نے اقوام متحدہ اور سارک سمیت مختکف عالمی فورمز ہر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔