بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کے پاس اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار نہیں تھا، سعید غنی

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد عمران خان کے پاس اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار نہیں رہتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو جب 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد عوامی مارچ لے کر چلے تو راستے میں ہر شہر میں انہوں نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، ہر تقریر میں عمران خان سے کہا کہ اسمبلیاں توڑو اور انتخابات میں آؤ ۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نےملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ، تاریخی مہنگائی ہوئی ، ڈالر 185 پر چلاگیا ، پٹرول ، ڈیزل ، کی قیمتیں بڑھیں جبکہ چینی ، گندم ، کھاد، ایل این جی کے سکینڈل سامنے آئے ، تو یہ قو م کی آواز تھی کہ اس حکومت کو جانا چاہئے ، پی ٹی آئی کے وزیر ڈھٹائی سے کہتے تھے کہ حکومت 2023 تک برقرار رہے گی اور 2023 کا الیکشن بھی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی ، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کاآغاز گزشتہ سال نومبر میں ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے سنجیدگی سے اس مسئلے پر غور کرنا شروع کیا اور پھر 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جس پر عمران خان نے اسمبلی تحلیل کر دی جبکہ ان کے پاس اختیار نہیں تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بہت کہتے تھے کہ وہ تو اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی ، پھر کبھی کہتے ٹرمپ کارڈ ہے تو کبھی کہتے سرپرائز ہے ، لیکن 27 مارچ کے جلسے میں خط نکال کر دکھا دیا ۔