بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیل بھرو تحریک:کیا خان صاحب ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟‘

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔
ٹوئٹر پر عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ ایسی تحریک چلنے پر تمام زیرِ سماعت اور زیرِ التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟
عطاء تارڑ نے مزید پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں، سگنل دوں گا تو گرفتاریاں دیں گے۔