پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان دوحہ میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اہم میچ میں ریفری نے ٹاس پاکستان کے بجائے بھارت کو جتوادیا۔
پاکستان شاہینز کےکپتان عبدالصمد نے ٹاس کے وقت ہیڈکال کی لیکن بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ریفری نیام الراشد نے بتایا کہ ٹیل آیا ہے۔
لیکن جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے سکہ دیکھا اور ریفری کی توجہ دلائی کہ ہیڈ آیا ہے تو ریفری نے اپنا فیصلہ بدلا اور اعلان کیا کہ ٹاس پاکستان نے جیتا ہے۔
پاکستانی کپتان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:رات گئے سونے اور کھانے کے عادی بڑا نقصان جان لیں ؟
اس وقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز میں اس سے قبل بھی ایسے مشکوک واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔








