بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتے جس میں فرح خان، خاتون اول اور عمران خان کا حصہ ہوتا، رانا مشہود

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ میرا اور میری جماعت کا مطالبہ ہے کہ ہمیں ووٹ ڈالنے دیں اگر ہمیں روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو پھر ہم بھی مجبور ہو جائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں کوئی اتنا کرپٹ اور دشمن حکمران نہیں آیا ، عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتا تھا جس میں فرح خان ، خاتون اول عمران خان کا حصہ تھا ۔ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں احتساب ہو ، ہو سکتا ہے کل ہم پر پابندی ہو اور ہمیں ووٹ ڈالنے نہ دیا جائے ، آج عدالت کی سماعت ہے ، ججز سے التماس ہے کہ اسمبلی کے اصول ہیں ، وہ ممبران جن پر پرچے بھی ہوتے ہیں انہیں بھی ووٹ کیلئے اسمبلی لایا جاتا ہے ، میری جماعت کا مطالبہ ہے کہ ہمیں ووٹ ڈالنے دیں ۔رانا مشہود نے کہا کہ اگر کل ہمیں ووٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار پرویز الٰہی ، عثمان بزدار ، حکومت پنجاب اور اسمبلی سیکرٹریٹ ہوگا ،ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدے میں فارغ کیا گیا مگر ہم نے اس وقت بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا ، یہ جو حرکتیں کر رہے ہیں ہم سوچ بھی نہیں سکتے ، ہم ملک کے وفادار ہیں ملک کی خوشحالی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہ سپیکر کو عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا ، آج سپیکر کا عہدہ ، اسمبلی سیکرٹریٹ استعمال کیا جا رہاہے ، ہر طرح کی رشوت کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلمان رفیق نے کہا کہ تین اپریل اسمبلی کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، اس دن ہمارے پاس 200 سے زائد ارکان تھے ، میں نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے کمرے میں بار بار جا کر کہا کہ جناب اجلاس شروع کرائیں ، ہمیں ہر بار 10 منٹ کا کہا گیا ، پریس گیلری بند کر دی گئی ، میں نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ باہر پریس کے لوگ کھرے ہیں ان سے مل لیں ، اس دن میاں محمود الرشید نے اشارہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کی خواتین آئیں اور ہماری خواتین ارکان پر حملہ کر دیا ، میں نے سپیکر سے کہاکہ آپ کسٹوڈین آف ہاؤس ہیں معاملہ حل کرائیں ، انہوں نے اجلاس ہی ختم کر دیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ علیم خان اور چودھری سرور اعتراف کر چکے ہیں کہ کیسے ان پر دباؤ ڈالا گیا ، چودھری سرور نے پرویز خٹک اور عمران خان کا نام لیا ، کیا عمران خان آئین و قانون سے ماورا ہے ؟۔ قاسم سوری اتنے پڑھے لکھےے ہیں کہ انہیں یہ نہیں کہ انہوں نے رولنگ کے بعد اپنا نام بولنا ہے ۔ اعلیٰ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ۔