بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ، آزادی کے حصول تلک ہماری آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، امیر خرم راٹھور

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیری اور پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا. سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور دیگر سفارتی افسران کے علاوہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی. اس موقعہ پر مقررین میں سردار شعیب اور سردار رزاق خان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی کے حصول تلک ہماری آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کرواتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے۔ سفیرِ پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی مسلط ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام پر ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے. تقریب میں جہاں تصویری نمائش کے ذریعے کشمیری عوام پر ہونے والے ظالم کو اجاگر کیا گیا تھا وہیں سفارتی افسران نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔