بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسد قیصر کےاسمبلی اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنی والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق میڈیا ہر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا چینلز پر اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدم عتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے دی جانے والی رولنگ سے اسپیکر قومی اسمبلی متفق تھے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ رولنگ کے حوالے سے کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنے وکلاء کے زریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔ اس معاملہ پر اسپیکر سے منسوب کر کے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے۔