بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال،شادی کی تقریب میں جانے والی مسافر وین کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

خانیوال (وقار پراچہ )شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی مسافر وین کوچ کو حادثہ پیش آگیا،ڈرائیور کو نیند آنے سے مسافر وین سامنے ٹرک سے جا ٹکرائی‘ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم فور موٹروے پر حافظ آباد کا خاندان شادی میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے علی پور جارہے تھے کہ ڈارئیور کو نیند آنے کی وجہ سے مسافر وین ٹرک کے پیچھے سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اللہ دتہ،یاسمین اور خالد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 12افراد آسیہ بی بی،داؤد، عبدآکاش، یاسین، شہباز، رمضان، عمیر، اویس،ابو بکر ودیگر زخمی ہوگئے ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔