راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق ہمارا موقف قومی سلامتی اجلاس کے اعلامیے میں واضح ہے ۔نجی چینل کے شو میں سنیئر صحافی محمدمالک کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرسے بلاول بھٹو کے ٹویٹ سے متعلق میری بات ہوئی ہے ۔میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھا کہ مجھے اس پر آپ کا جواب چاہیے تو انہوں نے بڑا دو ٹوک جواب دیا اور کہا کہ ہمارا جواب بڑا سادہ ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر قومی سلامتی کے اجلاس میں نہیں بیٹھتا ہے اور ہمارا جو بھی موقف ہے وہ قومی سلامتی اعلامیہ میں بڑا واضح ہے جو اس دن نکلا تھا ۔محمد مالک کے مطابق جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر اس لیے بھی زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ اس پر عدالت میں کیس چل رہا ہے ۔ لوگ یہ باتیں نہ کرنا شروع کر دیں کے شایدہم کیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ ہم نہیں چاہتے کہ کہیں بھی ہمیں غلط انداز میں پیش کیا جائے ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ بیرونی سازش ہے تو کیا ڈی جی آئی ایس پی آر بتائیں گے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں 197 لوگوں کو غدار قرار دیا تھا اور یہ کہ یہ لوگ سازش کا حصہ ہیں۔
ترجمان پاک فوج سے بیرونی سازش سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ سینئر اینکر پرسن کا بڑا دعویٰ








