بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، متعدد عمارتیں زمین بوس، ہلاکتیں 150 سے تجاوز کرگئیں

ترکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر  ڈیڑھ سے زائد  افراد ہلاک ہوگئے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 53 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور  درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک او ر متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا

وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم کااظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرےگا، ترکیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔