بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریض کو اسپتال لے جانیوالی ایمبولینس کو حادثہ، 3 افراد ہلاک

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مریض کو اسپتال لے جانی والی ایمبولینس ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جبراویتا ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک ایمبولیس میں 6 لوگ سوار تھے جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر  ٹرک سے جا ٹکرائی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 3 افرادکو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مرنے والوں کے لواحقین کے مطابق 53 سالہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس وجہ سے اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، حادثہ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے پیش آیا۔