جدہ(ممتاز نیوز) جدہ کی ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت مسعود احمد پوری نے جدہ کے لاتانی ہوٹل میں آسٹریا میں پاکستان کے سفیرآفتاب احمد کھوکھر جو او آئی سی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے تھے جدہ آمد پر ان کے اعزاز میں ایک ہائی ٹی تقریب منعقد کی ۔
تقریب میں قونصل جنرل جدہ خالدمجید اور دیگر افسران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معزز ارکان پاکستان جرنلسٹ فورم نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب کھوکھر تقریب کے شرکا ء اور میڈیا کے نمائندگا ن سے بڑی گرمجوشی سے ملے ،آفتاب کھوکھر سے ملکر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہا ر کیا ۔
یاد رہے آفتاب کھوکھر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، آفتاب کھوکھر کے دور میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلیٹ میں بہت سہولتیں فراہم کیں اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کیا۔
آفتاب کھوکھر پاکستانی کمیونٹی بے حد مقبول تھے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے ان کو ہمیشہ یاد رکھا ہوا ہے۔
جدہ:مسعود احمد پوری کی جانب سے آسٹریا میں تعینات پاکستانی سفیرآفتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں تقریب








