اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کتنے فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا؟ سروے نتائج جاری کردیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے حکومت کے خلاف غیرملکی فنڈڈ سازش کا الزام لگایا تاہم سروے کے دوران 64 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا۔گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق یہ سروے 3 سے 4 اپریل کے درمیان کیا گیا جس میں 64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرنے کے پیچھے مہنگائی کو اہم وجہ قرار دیا۔سروے میں شامل افراد نے حکومت ہٹانے کے لئے اپوزیشن کی کوششوں کی اہم وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا قرار دیا جبکہ 36 فیصد افراد نے حکومت گرنے کے پیچھے امریکی سازش کو قرار دیا۔اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ ملنے کے باعث حکومت کو ہٹانے کی کوششوں کو تین صوبوں میں زیادہ تر افراد یعنی سندھ سے 75 فیصد، پنجاب سے 62 فیصد اور خیبرپختونخوا سے 59 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل رہی ۔
کتنے فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا؟ سروے نتائج جاری








