اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کا آغاز ترکیہ اور شام پر کسی قیامت سے کم نہ تھا جب یہاں زلزلے نے لوگوں کی زندگی اجاڑ دی، ترکیہ اور شام سے زلزلے کے بعد کے رقت آمیز مناظر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے۔

چٹان جیسے حوصلے والی بہن کا تعلق شام سے ہے، مدد کے منتظر دونوں بچوں کی وائرل ویڈیو نے دل پگھلادیے۔
A young girl comforting and protecting her little brother under the rubble in Syria 💔 No child should have to go through this. #TurkeySyriaEarthquake
Donate here to help provide emergency aid to the survivors in Turkey and Syria. They need our help now: https://t.co/2qFzcZUUx9 pic.twitter.com/p6f06Rz4rg
— muslim daily (@muslimdaily_) February 7, 2023
دوسری جانب شامی شہر ادلیب میں ایک خاندان کو 40 گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے کے جذباتی مناظر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد اموات کی تعداد8 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے، ترکیہ میں5 ہزار 894 اور شام میں 1 ہزار 932 افراد جاں بحق ہوئے۔








