بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا 31 جنوری کا حکم چیلنج کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا 31  جنوری کا آرڈر چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نہ دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا، ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔