بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین نے خطرناک و جدید پورٹیبل ’ لیجیان ‘ نامی لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا

طاقتور لیزرز کو مسلح ڈرونز کے خلاف دفاع کیلئے تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایک چینی دفاعی سپلائر (Chanies Decence Supplier)نے ایک پورٹیبل لیزر ہتھیار متعارف کرایا ہے جو مبینہ طور پر فضا میں موجود ڈرونز کو نشانہ بنا کر گرا سکتا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ہاربن ژن گوانگ آپٹک-الیکٹرانکس ٹیکنالوجی نے یہ ٹیکنالوجی گزشتہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والی ایک اسلحہ نمائش کے دوران پیش کی، جسے ایک بیگ میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

طاقتور لیزرز کو مسلح ڈرونز کے خلاف دفاع کے لیے تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ روایتی گولہ بارود کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور فی شاٹ بہت کم لاگت رکھتے ہیں۔

اب تک زیادہ توانائی کی ضرورت اور کولنگ کے پیچیدہ نظاموں کی وجہ سے اینٹی ڈرون لیزر سسٹمز اتنے بھاری اور غیر عملی رہے ہیں کہ انہیں ایک فرد کے لیے ساتھ لے جانا ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیر دفاع کا جنوبی لبنان سے فوجیں واپس نہ بلانے کا اعلان

نئے پورٹیبل ’لیجیان‘ ماڈلز (جن کا مطلب ’تیز تلواریں‘ ہے) مصنوعی ذہانت کی مدد سے اہداف کی شناخت کرتے ہیں اور انہیں پہلے ہی چین کی بعض فوجی تنصیبات میں تعینات کیا جا چکا ہے۔