بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، آئی ایس پی آر

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ(Abdul Waheed Kakar) نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اہلِخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

مزیدپڑھیں:اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی سرمایہ کاری کے قواعد میں تبدیلی کردی

پاک فوج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔ آمین۔

صدرِ مملکت کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر زرداری نے مرحوم جنرل کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔