بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حافظ آباد: زمین کے تنازع پر بیٹوں نے باپ اور اس کے دوست کو قتل کردیا

حافظ آباد: حافظ آباد(Hafizabad) کے علاقے کولو تارڑ میں زرعی زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے والد اور اس کے دوست کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کا دوست باپ اور بیٹوں کے درمیان زمین کا تنازع حل کروانے آیا تھا جہاں تلخ کلامی کے بعد واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کے اکسانے پر دونوں افراد کو قتل کیا۔

مزیدپڑھیں:مائیک ہیسن کے والد کی شلوار قمیض پہنے قذافی اسٹیڈیم آمد، ہیڈ کوچ نے تصویر شیئر کرکے کیا پیغام دیا؟

ڈی پی او کے مطابق مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ونیکے تارڑ میں دونوں بیٹوں اور ان کی والدہ کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔