بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس، 54 ارکان کی عدم شرکت

 لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 54 ارکان شریک نہیں ہوئے۔ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس کے گیٹ پر 193 ارکان پنجاب اسمبلی کے نام لکھوائے گئے جن میں پی ٹی آئی کے 183 اور ق لیگ کے 10 ممبران کے نام شامل تھے تاہم گورنر ہاؤس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ممبران داخل ہوئے اور گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور محمودالرشید نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 165 ارکان موجود تھے اور 5 سے 7 ممبران راستے میں تھے۔