بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چولستان جیپ ریلی ، ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل، کوالیفائی راؤنڈ آج ہوگا

بہاولپور ( وحید احمد) چولستان جیپ ریلی کے سلسلہ میں ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔چولستان جیپ ریلی میں ٹوٹل 125 مختلف کیٹیگری کی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں اور ان گاڑیوں کی ریس میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کی گئی ہے۔ 125 رجسٹر شدہ گاڑیوں کا آج کوالیفائی راؤنڈ منعقد کیا جائے گااور جو گاڑی کم سے کم وقت میں کوالیفائی راؤنڈ مکمل کرے گی ۔کل وہی گاڑی ریسنگ ٹریک پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ریس میں حصہ لینے کی حقدار قرار دی جائے گی۔ چولستان جیپ ریلی میں مورخہ 10 فروری کو پری پیڈ گاڑیوں کی پہلی ریس ہو گی جبکہ 11 فروری کو سٹاک گاڑیوں کی ریس منعقد کی جائے گی اور 12 فروری کو چولستان جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ ہو گا۔