بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی سستی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی سستی کردی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین کو12 ارب71کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 10 روپے80 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی قیمتوں میں کمی دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کمی کا اطلاق صرف فروری کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔