اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ میں 500 گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ ميل عبور کر ليا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔
اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔
Great feeling to have scored 4 goals and reaching my 500th league goal in a very solid win by the team!💪🏼
⚽️⚽️⚽️⚽️ pic.twitter.com/o2ZfV6fYBu— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) February 9, 2023
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول اسکور کیے ہیں۔









