بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کیسز جاری، 24 گھنٹے میں کتنے متاثرین سامنے آئے؟

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 21  تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 526 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.46 فیصد رہی، کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 10 مریضوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ تو دیکھنے  میں نہیں آیا تاہم طبی ماہرین نے ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔