بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کااہم اجلاس پیر 13فروری کو گیارہ بجے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طلب کیاہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کاحکم دیاتھا۔