بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کہوٹہ روڈ کی تعمیر کےلئے فنڈز روکنے کا معاملہ ، تاجروں کا اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ماڈل ٹاون ہمک کے تاجروں نے کہوٹہ روڈ کی مرمت اور تعمیر کے لیئے پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز روکنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب اس معاملے کو فوری نوٹس لیں جبکہ تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کروانے کا فیصلہ کیا ہے جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا ۔اسلام انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اجلاس گزشتہ روز ایک مشروب ساز کمپنی کے مالک کرنل (ر) حماد اور محمد تبسم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فدا بٹ ،خالد،سعد ریاض،یعقوب عمران، تنویر ملک،شمیم خاناور ایسوسی ایشن کے نائب صدر شاہد چیمہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہوٹہ ہمک روڈ کی زبوں حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے اس سڑک کی تعمیر اور مرمت کے لیئے فنڈز کے اجراءسے انکار کردیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے ۔پہلے ہی بزنس کیمونٹی کو متعدد مشکلات درپیش ہیں اور سڑک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک اور ہیوی ٹرالرز کے الٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس علاقے کی تمام فیکٹریز مالکان اپنے فنڈز سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کریں گے اور تین دن کے اندر یہ کام شروع کیا جائے گا ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا رمضان المبارک سے قبل ہی سڑک مکمل ہو جائے ۔سڑک کی تعمیر پر آنے والے زیادہ اخراجات مشروف ساز اور ادویہ ساز فیکٹری برداشت کریگی جبکہ باقی فنڈز دیگر فیکٹری مالکان سے لیا جائے گا ۔