پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فری وی آئی پی پاسز مانگنے والوں پر دبے لفظوں میں تنقید کر ڈالی۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے جا رہا ہے، پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ وی آئی پی افراد قوت خرید رکھنے کے باوجود فری پاسز مانگتے ہیں، یوں لگتا ہے کہ فری پاس ان کی وی آئی پی حیثیت کی تصدیق ہے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کرنے والی خاتون صارف کے علاوہ نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی مینشن کیا۔
پی ایس ایل کے فری وی آئی پی پاسز مانگنے والوں پر نجم سیٹھی کی تنقید








