بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمیش کمار سے معافی مانگنے پر فواد چوہدری نے شہباز گل کو توبہ کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار سے معافی مانگنے پر شہباز گل کو توبہ کرنے کا مشورہ دےدیا ۔واضح رہے کہ شہباز گل نے رمیش کمار سے ملاقات کر کے ان سے معافی مانگی تھی ۔ شہباز گل نے ماضی میں ایک ٹاک شو کے دوران رمیش کمار کے لیے نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر رمیش کمار نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا  ۔ شہباز گل کے معافی مانگنے پر رمیش کمار نے ہتک عزت کا مقدمہ بھی ختم کرانے کا اعلان کیا ۔

اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر فواد چوہدری نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمیش کمار جیسے لوٹوں کو لوٹا کہنے پر معذرت نہیں بنتی ، فوری توبہ کریں اور لوٹا لوٹا کہہ کر واپس آئیں ۔ اس پر شہباز گل نے فواد چوہدری کو مخاطب کر کےجواب دیا”آپ اقلیتوں کے حقوق کے بڑے داعی ہیں۔ TV پروگرام میں مجھ سے ایک لفظ ادا ہو گیا تھا اور میں نے اس بارے ان سے مل کر افسوس کا اظہار کیا۔ انکا تعلق اقلیت سے ہے- باقی جن 22 لوگوں نے PTI کو چھوڑا ان تمام کو پوری قوم لوٹا سمجھتی ہے- اور پاکستان میں ہر سائز اور طرح کے لوٹے ہر جگہ موجود ہیں،،