بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار، پولیس کا دعویٰ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔