بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی شوبز اسٹار نے تاریخی شارجہ گراونڈ پر میچ جیت لیا

دبئی (شوبز ڈیسک ) پاکستان شوبز کے اسٹارز پردہ اسکرین پر تو خوب جھلماتے ہیں مگر اب شارجہ کے تاریخی کرکٹ میدان میں بھی پاکستانی شوبز اسٹارز خوب جگمگائے ۔تاریخی گراونڈ میں نمائشی ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجا تو سننسی خیز اور دل کی دھکڑکنوں کو تیز کر دینا والا معرکہ شوبز اسٹارز نے سر کرلیا۔پاکستان شوبز کے اسٹارز پر مشتمل کرکٹ ٹیم “ شوبز الیون” نے دبئی کی اوورسیز کرکٹ ٹیم میگ اسپورٹس الیون کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دی۔شوبز الیون کے کپتان اسٹار ایکٹر فیصل قریشی تھے جبکہ میگ اسپورٹس کی قیادت متحدہ عرب امارات کی کامیاب کاروباری اور سماجی شخصیت ملک منیر اعوان نے کی۔