بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پہلے دن پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 239 رنز بنالیے

ویسٹ انڈیز(west indies) نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 239 رنز بنالیے۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 4 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کر رہے ہیں، عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔

مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 13 اور پیپلزپارٹی 5 حلقوں پر کامیاب

بارش کے سبب کھیل 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔پہلے سیشن میں صرف 9.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں تیج نرائن چندرپال 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ پر 49رنز رہا۔

دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز کو مزید 3 کامیابیاں ملیں ، برینڈن کنگ 46، کیوم ہوج 10 اور عامر جنگو 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسرے سیشن میں شائے ہوپ بھی 29 رنز اسکور کرکے محمد علی کادوسرا شکار بنے، پانچویں وکٹ پر جسٹن گریوز کے ساتھ اُن کی شراکت 53 رنز کی رہی۔


خراب روشنی کے سبب جب کھیل جلدی ختم کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے 74 اوورز میں 5 وکٹ پر 239رنز اسکور کرلیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 ا ور کپتان روسٹن چیز 36رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 2، ساجد خان، عبید شاہ اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔