کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 265 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا ۔









