اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے ولیمے میں لفافے کو دیکھ کر حیران ہونے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔
شاداب کے ولیمے پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شاداب کے ساتھ بابر اعظم اور حارث رؤف موجود تھے اور اس موقع پر شاداب نے لفافہ کھول کر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
اب نجی میڈیا کے صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ وہ لفافہ انہیں بابر نے نہیں بلکہ حارث نے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حارث پر یقین نہیں تھا، اس لیے میں نے بابر سے کہا ہم دونوں دیکھتے ہیں لفافے میں کیا ہے کیونکہ وہ بھاری تھا اور ہمیں لگا حارث کچھ ڈال کر لایا ہے۔
شادی پر فین کے دل ٹوٹنے سے متعلق سوال پر شاداب کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا فینز کے دل ٹوٹے ہوں گے، یہ بات سامنے آئی تھی کہ فینز کے دل ٹوٹ گئے ہیں اور میری فینز فولوونگ کم ہورہی ہے تو مجھے خود پر خیال آیا کہ میری فینز فولوونگ لُکس پر ہے اور یا میں شادی شدہ نہیں تھا اس لیے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے لگا شاید میں اتنا اچھا پلیئر نہیں ہوں کیونکہ میری پرفارمنس کی وجہ سے فینز فولوونگ نہیں تھی۔









