بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس، حمزہ شہبازوزیراعلیٰ منتخب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس بدھ کی شام ساڑھے سات بجے طلب کیا تھا، جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے انہیں غیر فعال کردیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن اور اپوزیشن سمیت جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی لاہور جانے کیلئے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں جمع ہوئے جہاں سے انہیں ٹولیوں کی شکل میں پنجاب اسمبلی کیلئے روانہ ہونا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف اور کئی اراکین اسمبلی بس میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تاہم وہ پنجاب اسمبلی جانے کے بجائے دوسرے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں پہنچ گئے۔اپوزیشن اراکین نے اب پنجاب اسمبلی جانے کا پروگرام تبدیل کرتے ہوئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہی پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس بلالیا، جس کی صدارت پینل آف چیئر شازیہ عابد کررہی ہیں، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین، پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کے اراکین سمیت 211 ارکان موجود ہیں تاہم حکومتی اراکین اس اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔مقامی ہوٹل میں ہونیوالے علامتی اجلاس میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا، اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد کی 199 اراکین نے حمایت کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی علیم خان بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نجی ہوٹل پہنچے۔علیم خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کرچکی، اب شکست یقینی ہے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، اب حقیقی تبدیلی آئے گی، حکومت اپنی اکثریت ثابت کرے یا اپوزیشن میں بیٹھے۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزادی پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کوشش کریں گے آج ہی اجلاس منعقد کریں، پی ٹی آئی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے لیکن آج بھی پارٹی کے ساتھ ہوں۔

تازہ ترین
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم
بیڈ ویٹ، 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
باجوڑ، خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشتگرد ہلاک
لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سے 11 کروڑ کی منشیات برآمد
خواتین کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: دفعہ 144، عورت مارچ کی 11 خواتین، 3 مرد گرفتار
پیٹرول مہنگا، سہیل آفریدی کابائیک رائڈرز کیلئے 2200 روپے امداد کا اعلان
فتنہ الخوارج یہاں کلاشنکوف و دہشتگردی لیکر آئے، خالد مقبول حیدرآباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔