بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رخ خان نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق دلچسپ جواب دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز  ٹوئٹر فینز کے ساتھ “آسک ایس آرکے ” کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری سے  ریٹائرمنٹ لینے کے  سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  ٹوئٹر پر اپنے فینز کے ساتھ  ہمیشہ متحرک نظرآتے ہیں اور اپنے مداحوں کو انکے سوالات کے جوابات دیتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو کچھ وقت کے لیے ایسے سوالات پوچھنے کی اجازت دی جو نہیں پوچھنے چاہئیں۔ایسے میں ایک صارف نے ان سے سوال پوچھاکہ” آپ اداکاری سے ریٹائرمنٹ کے بعد دوسرا بڑا کام کیا کرنے جارہے ہیں”، جس کا شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں کبھی اداکاری سے ریٹائر نہیں ہوں گا بلکہ مجھے نکالا جائے گا جبکہ اس کے بعد میں دوبارہ مزید بہتر ہوکر واپس آؤں گا”۔

اس سیشن میں ایک صارف نے کنگ خان سے انکی  خوش گوار شادی شدہ زندگی کا راز پوچھا ۔ جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ   گوری بہت سادہ دل اور ذہن کی مالک ہیں۔ وہ ہمیں خاندان کی اچھائی اور محبت پر یقین رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان سے 1991ء میں شادی کی تھی اور یہ خوبصورت جوڑی ایک خوش گوار زندگی گزار رہی ہے۔اس جوڑی کے دو بیٹے آریان خان اور ابراہم خان جبکہ ایک بیٹی سہانا خان ہے۔دونوں میاں بیوی ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔