ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 4 سال بعد اپنے میگا پروجیکٹ فلم ’پٹھان‘ سے بڑی سکرین پر واپسی دی جس نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے اور صرف 27 دنوں میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق فلم پٹھا ن نے ریلیز سے قبل ہی ۲۲۷ کروڑ کا بزنس کر لیا تھا جبکہ ریلیز کے بعد فلم پٹھان نے دنیا بھر کے باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کیا ، یہاں تک پٹھان نئی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئے اور اس فلم نے صرف27 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس طرح ایسا کرنے والی یہ پانچویں بھارتی فلم بن گئی ۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس افس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ایکشن سے بھرپور فلم نے اس اتوار کو بھارت میں 4.30 سے0 4.5کروڑ روپے کمائے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فلم کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے اتوار کو فلم کے لیے سکرینز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون اور جان ابراہمی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔









