بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سپریم کورٹ کے باہر پولیس اورایف سی کی اضافی نفری طلب ،بڑے کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر رولنگ از خود نوٹس، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا آج ہی فیصلہ سنانے کا اعلان ، عدالت عظمیٰ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ،سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ پولیس اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ بھی کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ ریڈ زون اور شاہراہ دستور پر بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات تو واضح نظر آ رہی ہے کہ رولنگ غلط ہے ، عدالت نے حالات اور نتائج کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے ، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ، اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے ، آج ہی فیصلہ سنائیں گے ۔اسمبلی بحال ہو گی تو بھی ملک میں استحکام نہیں ہوگا، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ، اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے ، ہمیں قومی مفاد کو بھی دیکھنا ہے ،دیکھنا ہے اسمبلی تحلیل اور ا سپیکر رولنگ میں کتنے ٹائم کا فرق ہے،اسمبلی تحلیل نہ ہوتی تو ممکن تھا کہ اپوزیشن کچھ کر لیتی ، اصل مسئلہ اسمبلی تحلیل ہونے سے پیدا ہوا ہے ، تحریک عدم اعتماد کے دوران اسمبلیاں تحلیل نہیں کیا جا سکتیں۔

تازہ ترین
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم
بیڈ ویٹ، 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
باجوڑ، خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشتگرد ہلاک
لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سے 11 کروڑ کی منشیات برآمد
خواتین کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: دفعہ 144، عورت مارچ کی 11 خواتین، 3 مرد گرفتار
پیٹرول مہنگا، سہیل آفریدی کابائیک رائڈرز کیلئے 2200 روپے امداد کا اعلان
فتنہ الخوارج یہاں کلاشنکوف و دہشتگردی لیکر آئے، خالد مقبول حیدرآباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔