کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ کرائے گئے بولڈ فوٹو شوٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فوٹو شوٹ پر افواہوں کا تنازع سرحد پار کے میڈیا نے شروع کیا تھا اور بعد ازاں یہاں کے میڈیا نے بھی اسے اٹھایا۔
سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کیساتھ ایک شو میں انٹرویو کے دوران شعیب ملک کیساتھ مبینہ افیئر کے حوالے سے سوال کے جواب عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ وہ کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتیں اور نہ ان سے کمٹمنٹ کرتی ہیں۔
شعیب اختر نے سوال پوچھا کہ آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا جس پر عائشہ عمر نے جواباً سوال کیا کون کہہ رہا ہے ؟
شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔
جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، نہ ایسے مرد کی زندگی کا حصہ بنتی ہوں جو پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ کمٹمنٹ کیے ہوئے ہو،
عائشہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔
شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹرورسی (تنازع) بہت بڑا ہوگیا تھا، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی۔









