بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

42 سالہ بھارتی اداکارہ سوبی سریش چل بسیں

بھارت کی معروف ٹیلی ویژن ہوسٹ ،  اینکر  اور  کامیڈین  سوبی سریش 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ و کامیڈین سوبی سریش جگر سے متعلق مسائل کا شکار تھیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ  سوبی کو جگر کی شدید خرابی پر اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں یرقان کی بھی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی ہیں۔

سوبی کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سےگہرے دکھ اور غم کا اظہار  کیا جارہا ہے۔