ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ایک مداح نے عمر چھپانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے دی، جس پر شاہ رخ خان نے دلچسپ ردعمل دے دیا۔
بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے ساتھ جوڑے رہتے ہیں اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن میں ان سے بات جیت بھی کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ٹوئٹر پر صارفین کے کچھ سوالات کے جواب دیے۔اس دوران ان کے ایک مداح نے شاہ رخ پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دی۔صارف نے ٹوئٹر پر فلم “پٹھان” کی شوٹنگ کے دوران کی شاہ رخ کی شرٹ کے بغیر تصاویر شیئر کیں اور مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ”خان صاحب آپ کے خلاف ایف آئی آر کروا رہا ہوں، آپ جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ کی عمر 57 سال ہے”۔
شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “مہربانی کرکے یہ نہیں کرو یار، ٹھیک ہے میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 سال کا ہوں”۔شاہ رخ نے کہا کہ “اب میں نے سچ بول دیا ہے کیوں کہ میری اگلی فلم کا نام بھی “جوان “ہے”۔
Please mat karo yaar. Theek hai main hi maan jaata hoon I am 30 years old. There I have now told you the truth..and that’s why, even my next film is called Jawan https://t.co/rIH1lnsAWm
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2023









