بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں سیاسی بحران،فیاض الحسن چوہان کو اہم عہدہ مل گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو نامزد وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔فیاض چوہان اسپیکر آفس اور پنجاب اسمبلی کے معاملات میں بھی پرویز الٰہی کے ترجمان ہوں گے۔فیاض الحسن چوہان کی چودھری پرویز الہی سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں وزیراعلی کے انتخاب اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔