ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری کو مافیا قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ “فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر سمجھا اور جیل بھیجنے کی کوشش کی “۔
حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ” براہ کرم نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں، میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور تاجروں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں ۔فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں ایٹیٹیوڈ کہاں سے آیا ہے، میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کرسکتی “۔
Please note my mother is not rich because of me, I come from a family of politicians, bureaucrats and businessmen. Mom has been a teacher for more than 25 years, film mafia must understand where my attitude comes from and why I can’t do cheap stuff and dance in weddings like them https://t.co/SH8eUfe8ps
— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) February 27, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق انکشاف کیا کہ “بھکاری فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر کہا، کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کے کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا تو انہوں نے مجھے پاگل کہتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی “۔
Is this attitude or integrity? Khud ko sudharne ki jageh woh mujhe sudharna chale hain, lekin chakkar yeh hai ki mujhe apne liye kuch bhi nahi chahiye, maine abhi apna sab girvi rakh ke ek film banayi hai, rakshashon ka safaya hoga heads will roll, no one should blame me 🙏
— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) February 27, 2023
کنگنا رناوت نے ایک اور ٹوٹ میں لکھا کہ” یہ ایٹیٹیوڈ ہے یا دیانتداری؟ خود کو سدھارنے کی بجائے وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے . راکسشوں کا صفایا ہو گا مجھےکوئی نہیں بولے گا”۔









