پنجاب بار کونسل نے 777 وکلا کے لائسنس معطل کردیے جبکہ کورونا کے دوران ہائی کورٹ کے احکامات پر بغیر ٹیسٹ کے لائسنسز جاری کیے گئے۔پنجاب بار کونسل نے کہا کہ لا گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 777 وکلا کے لائسنس معطل کردیے گے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے دوران ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد 3 ہزار 400 وکلا کو بغیر ٹیسٹ لائسنس جاری کیے گے تھے تاہم بار کونسل نے 2022 سے 2023 تک ان وکلا کو لا گیٹ ٹیسٹ دینے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن ایتھلیٹ نے جیولن تھرو کا گولڈ میڈل جیت لیا
بار کونسل نے بتایا کہ 3 ہزار 400 میں سے متعدد وکلا نے لا کا ٹیسٹ پاس کرکے رزلٹ کارڈ جمع کروا دیا لیکن 777 وکلا نے تاحال لا کا ٹیسٹ پاس نہیں کیا۔پنجاب بار کونسل کے مطابق لائسنس معطل ہونے والے وکلا کا ریکارڈ تمام سیشن ججوں اور بار کونسل کو بھجوایا جا رہا ہے۔









