بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کے شہر دمام میں کتاب میلہ شروع

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے شہر دمام میں کتاب میلہ شروع ہوگیا جس میں مختلف موضوعات پر مبنی کتابوں کے سٹالز سے کتب بینی کے شوقین شرکت کر رہے ہیں.

سعودی عرب کے علاقے دمام میں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام کتاب میلے میں سعودی پبلشرز کے علاوہ بین الاقوامی پبلشرز کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن پر مختلف علوم پر مبنی لاکھوں کتب رکھی گئی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں سعودی اور پاکستانی شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے کتب بینی کے شوقین افراد کتاب میلے کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں.

کتاب میلے میں ثقافتی سرگرمیوں کے علاوہ نامور ادیب اور مصنف ورکشاپ اور سمینار کے ذریعے لوگوں کو کتاب کی اہمیت سمیت مختلف موضوعات کے حوالے سے معلوماتی لیکچر بھی دے رہے ہیں کتاب میلہ گیارہ مارچ تک جاری رہے گا.