بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی چین کو مبارکباد، پاکستانی خلا باز کے تاریخی خلائی مشن پر اظہارِ تشکر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں چین کو شین ژو 24 خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کو تاریخی مشن کا حصہ بنانے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 25 نومبر کو چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شین ژو 24 مشن کی کامیاب روانگی پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک چین کا شکر گزار ہے جس نے پاکستان کو اس تاریخی خلائی مشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔

اس مشن کے ذریعے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ محض ایک فرد کا خلائی سفر نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں اور سائنسی برادری کے خوابوں اور امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا عملی ثبوت ہے اور دونوں ممالک کا تعاون اب حقیقی معنوں میں ستاروں تک پہنچ چکا ہے۔و

زیراعظم نے پاکستانی خلا بازوں کی تربیت میں تعاون پر چین کے متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی میں سپارکو، تعلیمی اداروں، سائنس دانوں اور مسلح افواج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کو چاند اور اس سے آگے تک پہنچنے کے خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر کے لیے محنت کرنے کی ترغیب دے گی۔وزیراعظم نے چینی سفیر سے درخواست کی کہ وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ تک ان کے تہنیتی پیغامات اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت اور دوراندیش وژن کو بھی سراہا، جس کے تحت چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ چین نے انسانیت کے فائدے کے لیے اپنے خلائی پروگرام کو دوست ممالک کے لیے بھی کھولا ہے۔

پاکستان پرامن مقاصد کے لیے خلائی تحقیق اور بیرونی خلا کے استعمال کے حوالے سے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا،

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

جبکہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے نام تہنیتی خطوط بھی چینی سفیر کے حوالے کیے۔