بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اساتذہ سوشلزم کے فروغ و اس کے مقاصد کے حصول کیلئے قابل نوجوانوں کی نئی نسل تیار کریں،چینی صدر

 بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت میں بچوں کا اعتماد پیدا کرنے کی مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی قومی مقننہ ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں صوبہ جیانگسو کے وفد کے اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں کہی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے دور کے اساتذہ کو چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے فروغ اور سوشلسٹ مقاصد آگے بڑھانے کے لئے قابل نوجوانوں کی ایک نئی نسل تیار کرنے کی کوشش کرنی چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ چین کی تعلیم کو 5 ہزار سالہ چینی ثقافت سے اعلیٰ مواد اخذ کرکے اسے مغربی تہذیب کی کامیابیوں میں شامل کرنا چا ہئے۔